حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔
امام بارگاہ میں موجود عینی شاہد کے مطابق خود کش حملہ آور نے امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کر کے پہلے وہاں موجود گارڈز کو زخمی کیا اور پھر مسجد کی طرف بھاگا اور مسجد کے دروازے پر جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے وقت مومنین نماز جمعہ کی دوسری رکعت ادا کر رہے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے دھماکا پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ہاسپٹلز پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں خون کے عطیات کیلئے اپیل کی گئی ہے جہاں طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جان بچانے کے لیے خون کی اشد ضرورت ہے۔









آپ کا تبصرہ